ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں اپنے ناجائز مفادات حاصل کرنے کے لیے علاقے کے بعض ممالک کو استعمال کر کے عالم اسلام میں مذہبی اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا اور اسے آپس میں لڑانا چاہتی ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے تہران میں کویت کے سفیر مجدی احمد ابراہیم الظفیری سے ملاقات میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کے مزار کی بےحرمتی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وحشیانہ اور انسانیت سوز اقدام کی تمام اسلامی مذاہب مذمت کرتے ہیں اور تکفیری دہشت گردوں کے حامیوں کو ان وحشیانہ اقدامات کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور کویت دو اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی بے پناہ توانائی رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416564
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں اپنے ناجائز مفادات حاصل کرنے کے لیے علاقے کے بعض ممالک کو استعمال کر کے عالم اسلام میں مذہبی اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔